سی سی پی او لاہور کی مویشی منڈیوں اور عید اجتماعات کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

06-15-2024

(لاہور نیوز) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے مویشی منڈیوں اور نماز عید کے اجتماعات کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں عید الاضحیٰ کے پیش نظرلاء اینڈ آرڈر اور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں عید الاضحیٰ کے جامع سکیورٹی پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  اجلاس کےد وران  سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیوں اور نمازِ عید کے اجتماعات کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عید الاضحیٰ سے متعلق حکومتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کروایا جائے گا۔ دوران اجلاس زیر ِ التواء مقدمات کی بروقت تکمیل کیلئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، سی سی پی او لاہور نے مقدمات کے چالان کی تکمیل اور زیرِتفتیش مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ بلال صدیق کمیانہ  کا کہنا تھا کہ مقدمات کا فوری اندراج، میرٹ پر تفتیش اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے،پولیس افسران انصاف کے متلاشی افراد کو فوری ریلیف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں، انویسٹی گیشن ونگ کے افسران واہلکار جدید فرانزک سائنس اور روایتی مہارت سے کیسز کو حل کریں۔ سربراہ لاہور پولیس نے مزید کہا کہ  بہترین تفتیش سے ملزمان کوقرار واقعی سزائیں دلوانا پولیس کا اہم فریضہ ہے ،شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے سر انجام دیں۔