پی پی پی کا ن لیگ کیساتھ اتحاد کا تجربہ اچھا نہیں رہا: گورنر پنجاب
06-15-2024
(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اتحاد کو برا تجربہ قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کا 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہتکِ عزت بل کے معاملے پر پنجاب حکومت نے دھوکا کیا، ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ سردار سلیم حیدر خان نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر حکومت میں شمولیت کیلئے رائے بہتر نہیں، پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوگی تو ناکامی کا ملبہ اٹھانا پڑے گا۔