قصور: مبینہ پولیس مقابلے، زیر حراست ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
06-15-2024
(لاہور نیوز) قصور میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک زیر حراست ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس زیر حراست ملزم کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ قصور کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم صدام ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے دم توڑ گیا۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ قصور کے تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ہوا جہاں مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزم زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا۔