اللہ نے 3 جنس بنائیں، سب کو برابر حقوق ملنے چاہئیں،نوشین شاہ
06-14-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے کہا ہےکہ خدا نے 3 جنس عورت، مرد اور مخنث بنائے ہیں اور ان سب کے ہی ایک جیسے حقوق ہیں جو انہیں ملنے چاہئیں۔
اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں انہوں نے فیمنزم سے متعلق گفتگو کی ہے،میزبان کے فیمنزم سے متعلق سوال پر نوشین شاہ نے کہا کہ میں مساوات اور برابری پر یقین رکھتی ہوں۔مجھے فیمنسٹ کہا جائے یا کچھ اور لیکن میں تمام انسانوں کے حقوق کو برابر سمجھتی ہوں۔ نوشین نے مزید کہا کہ یہ ظاہر سی بات ہے کہ مرد اور خواتین ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، ہر انسان محبت، عزت اور یکساں حقوق اور برابری کا مستحق ہے اور ہر کسی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔