واسا نے عید الاضحٰی پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیئے

06-14-2024

(لاہور نیوز) عید الاضحٰی پر لاہوریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی کیلئے واسا نے اوقات کار جاری کر دیئے۔

عید کے پہلے روز تین دورانیوں میں صارفین کو پانی کی سپلائی دی جائے گی، عید کے دن پہلا دورانیہ صبح چار بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہو گا، دوسرا دورانیہ دوپہر دو بجے سے شام چار بجے تک رہے گا، تیسرا دورانیہ شام 5 بجے سے رات نو بجے تک ہو گا۔ عید کے دوسرے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے ساڑھے دس بجے تک ہو گا، دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گا، تیسرا دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔ عید الاضحٰی کے بعد پانی کی فراہمی کے اوقات کار میں کمی کر دی جائے گی، پہلا دورانیہ صبح 5 بجے سے صبح 9 بجے تک ہو گا، دوسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے 2 بجے تک جاری رہے گا اور تیسرا دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔ ایم ڈی واسا نے عید الاضحٰی کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت بھی کر دی، غفران احمد کا کہنا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز عید گاہوں اور مساجد کے ملحقہ علاقوں کا مکمل سروے کروائیں، کھلے یا ٹوٹے مین ہول اور پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، تمام آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی دے گا۔