وزیر اعلیٰ کیلئے ساہیوال کے ہسپتال میں 11 بچوں کی ہلاکت معمولی بات نہیں: عظمیٰ بخاری
06-14-2024
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کیلئے ساہیوال کے ہسپتال میں 11 بچوں کی ہلاکت معمولی بات نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کی ہسپتال کی چلڈرن وارڈ میں گیس کی لیکیج ہوتی رہی کسی نے توجہ نہیں دی، بعد میں ہسپتال میں شاٹ سرکٹ ہونے سے 11 بچوں کے دم گھٹ گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں معصوم بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری تو لینی پڑے گی۔