سانحہ نو مئی کے مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کارروائی ملتوی
06-14-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ نو مئی کے 6 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کارروائی 26 جون تک ملتوی ہو گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی، ملزموں نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزموں کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی۔ مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں۔ تھانہ نصیر آباد میں کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا مقدمہ ، تھانہ سرور روڈ میں شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔