امتحانی نظام میں تبدیلی پر عملدرآمد ایک سال لئے مؤخر

06-14-2024

(لاہور نیوز) طلبہ کے لئے اچھی خبر آ گئی، امتحانی نظام میں تبدیلی پر عملدرآمد ایک سال لئے مؤخر کر دیا گیا۔

پاسنگ کیلئے 33 نمبر کی بجائے 40 نمبر کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا، انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن نے فیصلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فیصلے پر عملدرآمد اب 2025 سے ہو گا۔ علاوہ ازیں آئی بی سی سی کی نئی گریڈنگ سکیم پر عملدرآمد بھی روک دیا گیا ہے، اس سے قبل آئی بی سی سی نے عملدرآمد کے لئے 2024 کی ڈیڈ لائن دے رکھی تھی۔