الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے

06-14-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 4 لاکھ 44 ہزار 891 ہو گئی، ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 683 ہو گئی، ملک بھر میں خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 2 لاکھ 57 ہزار 208 ہو گئی۔ اعدادوشمار کی رپورٹ میں بتایا گیا پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 42 لاکھ 55 ہزار 74 ہو گئی، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 81 ہزار 237 ہو گئی، خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار 264 ہو گئی اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 54 لاکھ 50 ہزار 572 ہو گئی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 12 ہزار 774 ہو گئی۔