وزیراعظم کے احکامات نظرانداز، نیشنل بینک کی کھلاڑیوں کو آفس ڈیوٹی کرنے کی ہدایات

06-14-2024

(لاہور نیوز) نیشنل بینک نے وزیراعظم کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں بنانے کے بجائے کھلاڑیوں کو آفس ڈیوٹی کرنے کی ہدایات کر دیں۔

نیشنل بینک کی جانب سے کھلاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ کھیل چھوڑیں آفس میں ڈیوٹی دیں، آفس جوائن نہ کرنے والوں کی تنخواہیں روکی جائیں گی۔ قومی کھیل ہاکی، بیڈمنٹن، سنوکر کے انٹرنیشنل و نیشنل چیمپئنز کو بھی کھیل چھوڑ کر آفس نوکری کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیشنل بینک کی جانب سے مجموعی طور پر 41 کھلاڑیوں کو فوری طور پر آفس جوائن کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔