نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں: عظمیٰ بخاری

06-14-2024

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں بادام، پستے، کاجو، کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہو رہے ہیں، عمران خان کیلئے 6 سیل الگ سے خالی کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288 افراد سے ملاقاتیں کیں، عمران خان سے ان کی فیملی اور ان کے وکلاء ہفتے میں تین تین دن ملاقاتیں کرتے ہیں، میاں نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی ہیں، میاں نوازشریف کا اے سی اتروانے والے آج مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے کہہ دیا ہے میری طرف سے یہ دو اے سی لگوائیں مجھے ان میں کوئی دلچسپی نہیں، مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں کی وجہ سے آج جیل میں ہیں۔