پنجاب: خسرہ کے کیسز پھر بڑھنے لگے، مزید 290 مشتبہ مریض رپورٹ

06-14-2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں میں خسرہ کے کیسز بڑھنے لگے، 24 گھنٹوں کے دوران 290 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران بچوں میں خسرہ کے 290 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، خسرہ کے باعث پنجاب میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔  خواجہ عمران نذیر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی 11، لاہور 54، ملتان 16،جھنگ میں 47 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، شیخوپورہ 21، بہاولپور 18، فیصل آباد میں خسرہ کے 22 کیسز سامنے آئے ہیں، خانیوال 9، وہاڑی 6، رحیم یار خان 14 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔