شہر کا پارہ آج 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

06-14-2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے، آج بھی سورج کا پارہ اپنے عروج پر ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 30 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 34ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک جا پہنچا ۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شہر میں بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات ہیں۔