ٹی 20 ورلڈکپ: پاپوانیوگنی کو شکست، افغانستان کی سپر 8 میں رسائی، کیویز باہر
06-14-2024
(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں افغانستان نے پاپوانیوگنی کی ٹیم کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا اور اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہو گیا۔
گروپ سی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تاروبا کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی بیٹنگآئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمان اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے، پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس میچ سے قبل افغانستان نے اپنے گروپ میں 2 میچز کھیلے تھے اور دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی، افغانستان نے اپنے پہلے میچ میں یوگنڈا کو 125 رنز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دی تھی۔ پاپوانیوگنی کی باریقبل ازیں افغانستان کی دعوت پر پاپوانیوگنی نے بیٹنگ شروع کی جو بری طرح ناکام ثابت ہوئی، 12 رنز پر کپتان اسد والا رن آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے، ان کے بعد آنے والے لیگا سائکا بغیر کھاتہ کھولے کیچ دے بیٹھے، سیسی باؤ نے بھی لیگا کی پیروی کی، ہری ہری نے صرف کریز کا چکر لگایا اور پویلین لوٹ گئے۔ کپلن ڈوریگا 27 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، ایلی ناؤ نے 13، ٹونی ارا نے 11 اور چاڈ سوپر نے 9 رنز بنائے، یوں پاپوانیوگنی کی پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 95 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے 3، نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔