ماہرین کا معمر خواتین میں گردوں کی بیماری اور دانت گرنے کے درمیان تعلق کا انکشاف

06-13-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ گردوں کی بیماری میں مبتلامعمر خواتین کے دانت اتنی تعداد میں گرسکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چبانے اور بات کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین کی ٹیم نے اس حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا  کہ بلوغت کی عمر سے گزرجانے والی خواتین جو کہ گردوں کی بیماری میں بھی مبتلا ہوتی ہیں، ان میں 20 سے بھی کم دانت رہ جانے کے امکانات 40 فیصد سے زیادہ ہوتے ہیں۔ 20 دانت وہ کم سے کم تعداد ہے جو کہ مناسب طریقے سے چبانے اوربات چیت کرنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اس طرح سے دانتوں کے گرنے کا تعلق فالج اور دیگر بیماریوں جیسے ذیابیطس، تھائرائیڈ کی بیماری اور آسٹیوپوروسس کے خطرے سے بھی ہوتا ہے۔ مطالعے کے سرکردہ مصنف کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ گردوں کی دائمی بیماری میں مبتلا خواتین میں معدنی اور ہڈیوں میں میٹابولزم کی خرابیوں کو روکنا اور ان کا انتظام کرنا دانتوں کو گرنے سے بچانے کیلئے بہت ضروری ہے۔