آئی سی سی رینکنگ: ٹی 20 میں بابر اعظم کی ترقی، رضوان کی تنزلی

06-13-2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بیٹنگ میں بھارت کےسوریا کماریادیو پہلے نمبرپر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ کا دوسرا نمبر ہے جبکہ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔اس کے علاوہ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پرچلے گئے جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر دو درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی باولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر ہے، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کا دوسرا، افغانستان کے راشد خان 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔ جنوبی افریقا کے اینریخ نوکیا چوتھے ، افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کی بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر ہیں، ٹی ٹوئنٹی ٹاپ 10 باولرز میں پاکستان کا کوئی باولر شامل نہیں البتہ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔