ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے .شکست دیدی

06-13-2024

(لاہور نیوز)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلا دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

 کنگسٹن میں شیڈول میگا ایونٹ کے 27 ویں میچ سے قبل بارش شروع ہو گئی جس کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، بارش تھمنے کے بعد نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، شکیب الحسن نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 46 گیندوں پر 64 رنز بنائے، اوپنر تنزید حسن 35، محمداللہ 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینگل بریخٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، وکرمجیت سنگھ 26، کپتان سکاٹ ایڈورڈز 25، مائیکل لیوٹ 18، میکس او ڈوڈ 12، لوگن وین بیک 2، ٹم پرنگل 1 اور باس ڈی لیڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیظ الرحمان، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور محمد اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔