اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

06-13-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے ہتک عزت کے قانون کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہتک عزت کا قانون آئین کے خلاف بنایا گیا ہے، ہتک عزت کا قانون آئین میں دیئے گئے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دیا جائے۔