عائزہ خان نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

06-13-2024

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی کامیابی کے پیچھے کارفرما راز سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ عائزہ خان نے فین پیج پر ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے طویل سفر کو چند سیکنڈز میں دیکھا جاسکتا ہے، ویڈٰیو میں انہوں نے مشہور ڈراموں کی جھلکیاں شیئر کیں۔ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر کمنٹ کیا کہ ’محنت، محنت اور محنت، الحمدللہ۔‘ یاد رہے کہ 33 سالہ عائزہ خان معروف اداکارہ و میزبان دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، ان کے دو بچے بھی ہیں۔ اداکارہ عائزہ خان کو ڈرامہ انڈسٹری میں 16 سال گزر چکے ہیں، انہوں نے 2009ء میں ڈرامہ سیریل ’تم جو ملے‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔