اعظم خان ذہنی طور پر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہی نہیں: محمد حفیظ

06-13-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر اعظم خان کے ساتھ بطور ڈائریکٹر ان کا تجربہ مایوس کن رہا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر آمادہ کیا لیکن وہ اعظم خان میں کوئی بدلاؤ نا لا سکے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ دس منٹ میں طے کرے، تو یہی کام کرنے کیلئے اعظم خان  20 منٹ لیں گے۔ پی سی بی کے سابق ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا تھا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اعظم خان خود بین الاقوامی کرکٹ کیلئے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار ہی نہیں ہیں۔