اے این ایف کی کارروائیاں، 324 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

06-13-2024

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے 4 کارروائیوں کےدوران324 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کوئٹہ، کچلاک، اسلام آباد اوراٹک میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 324کلو گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔