کن علامات سے کے ذریعے ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی نشاندہی کی جاسکتی ہے؟ماہرین نے بتا دیا

06-12-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے ایسی علامات بیان کردیں جن کے ذریعے ذیابیطس کی بیماری مبتلا ہونے کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 422 ملین لوگ ذیابیطس میں مبتلا ہیں اور ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ذیابیطس دنیا میں موت کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ان میں سے زیادہ تر اموات کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ’ذیابیطس‘ کی اصطلاح یونانی طبیب ایریٹیئس (81-133 عیسوی) کی جانب سے وضع کی گئی تھی جس کا لفظی مطلب ہے ’بہنا‘۔ قدیم زمانے میں ڈاکٹرز پیشاب کو چکھ کر ذیابیطس کا ٹیسٹ کرتے تھے۔ اگر مٹھاس موجود ہوتی تو مطلب مریض کو ذیابیطس ہے۔تاہم مطالعات اور معلومات کی ترقی کی بدولت اب ہم کچھ ایسی علامات کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو بیماری کا فوری پتہ دے سکتی ہیں۔ ماہرین کی جانب سے ذیابیطس کی بتائی گئی علامات میں پیشاب زیادہ آنا،پیاس زیادہ لگنا،متلی،بھوک میں اضافہ،خشک جِلد،اُلجھن یا چڑچڑاپن اور بعد کے مراحل میں غنودگی اور ہوش وحواس کا بتدریج زائل ہونا،تھکاوٹ،وزن میں کمی،زخموں کو بھرنے میں زیادہ وقت لگنا شامل ہیں۔