'ٹی وی ' دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر! ماہرین نے خبردار کردیا
06-12-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کے بجائےٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا نقصاندہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ہمارے نتائج لوگوں کے لیے پیغام ہیں کہ ٹی وی کو دیے جانے والے وقت کو معتدل ،بھرپور جسمانی سرگرمی اور نیند سے بدل لیں۔ یہ صحت مند عمر بڑھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔ محققین نے 50 سال اوراس سے زائد عمر کے 45,000 سے زائد افراد کا تجزیہ کیا جو کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں تھے۔محققین نے لوگوں کے کام، گھر پر بیٹھنے اور ٹیلی ویژن دیکھنے کے وقت اور گھر اوردفترمیں کھڑے ہونے یا چلنے کے اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کا 20 سال تک فالو اپ کیا اور پھر ان معلومات کا شرکا کی عمر بڑھنے سے متعلق ڈیٹا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا۔ ماہرین نے مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ اس تحقیق کے نتائج حیران کن نہیں تھے کیونکہ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی جسمانی سرگرمی جس میں حرکت نہ ہو، ایسا رویہ صحت پر کافی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔