موبائل فونز، کاغذ اور پلاسٹک سکریپ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
06-12-2024
(لاہور نیوز) حکومت نے سیلز ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتی شرح ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ میں متعدد اشیا پر سیلز ٹیکس کا سٹینڈرڈ ریٹ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگے گا، تانبے، کوئلہ، کاغذ اور پلاسٹک کے سکریپ پر ودہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پچاس ہزار ڈالر مالیت کی درآمدی گاڑی پر ٹیکس اور ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شیشے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سٹیل اور کاغذ کی مصنوعات کی درآمد پر ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔