بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، پی پی کو شامل ہونے کی دعوت
06-12-2024
(لاہور نیوز) بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے اتحادی جماعتوں سے مزید وزرا کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی سے دو، دو وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے بھی مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا، حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دے دی، وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔