بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

06-12-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا تیار کردہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی تقریر ناکامیوں کی داستان ہے، حکومت نے کسان کے ساتھ دھوکا کیا ہے، پیپلز پارٹی اپنا گورنر باہر بھیج کر ہتک عزت بل منظور کروا دیتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے لانا چاہئے، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ٹیکس وصولی میں ایف بی آر کا کیا کردار ہے، ایف بی آر پر اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں لیکن یہ ٹیکس اکٹھا نہیں کر سکتے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، سہاروں پر بننے والی حکومت ملکی مسائل حل نہیں کر سکتی۔