غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف آپریشن، 66 مقامات پر قائم سیل پوائنٹس ختم

06-12-2024

(لاہور نیوز) غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خاتمے کے لئے بلدیہ عظمیٰ متحرک ہے۔

 ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کی ہدایت پر قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، چیف آفیسر علی عباس بخاری کی زیر نگرانی تمام زونز میں بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔  ڈی سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے 66 مقامات پر قائم غیر قانونی مویشی سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا ہے، عزیز بھٹی زون میں 24، اقبال زون میں 8 اور گلبرگ زون میں 2 غیرقانونی سیل پوائنٹس کو ختم کرایا گیا، راوی زون میں 9، شالیمار میں 8، واہگہ میں 9 اور نشتر زون میں 6 غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کئے۔ رافعہ حیدر کا کہنا ہے بلدیہ عظمٰی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں غیرقانونی مویشی سیل پوائنٹس کے خلاف مشترکہ کارروائی کر رہی ہیں، آپریشن کے دوران مزاحمت پر 9 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا ہے۔