ڈویلپمنٹ پلان پیش، اکانومی کے حجم میں1 لاکھ 16 ہزار 351 ارب روپے کا اضافہ
06-12-2024
(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے سالانہ ڈویلپمنٹ پلان پیش کردیا گیا۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال ملکی اکانومی کا حجم 1 لاکھ 16 ہزار 351 ارب روپے تک بڑھایا جائے گا جبکہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا، زرعی شعبے کا ہدف 2.0 فیصد، اہم فصلوں کا ہدف 4.5 فیصد رکھا گیا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کیلئے صنعتوں کی پیداواری گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد ، مینوفیکچرنگ کا ہدف 4.4 فیصد، سروسز کے شعبے کا ہدف 4.1 فیصد ، لائیو سٹاک کا ہدف 3.8 فیصد، جنگلات کی گروتھ کا ہدف 3.2 فیصد، فشنگ شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.1 فیصد مقرر کیاجائے گا۔ بجٹ دستاویز میں لکھا گیا کہ آئندہ مالی سال کیلئے لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، الیکٹرسٹی جنریشن اور گیس ڈسٹری بیوشن کی گروتھ کا ہدف 2.5 ،ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد، ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 4.1 فیصد مقرر ہوگا۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کی گروتھ کا ہدف 3.5 فیصد، نجی شعبے کی پیداواری گروتھ کا ہدف 5.1 فیصد ، رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 3.7 فیصد ،فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی گروتھ کا ہدف 5.7 فیصد مقرر ہونے کا امکان ہے۔