5کروڑ کی جائیداد خریدنے پرفائلر پر3، نان فائلر پر 6فیصد ٹیکس لگنے کا امکان

06-12-2024

(لاہور نیوز) فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔

مالی سال 25-2024 ٹیکس تجاویز میں جائیداد خریدنے پر ایڈوانس تین سلیب میں ٹیکس لینے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، فائلر کو پانچ کروڑ کی جائیداد خریدنے پر تین فیصد ،نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 6 فیصد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ سے دس کروڑ کی جائیداد پر چار فیصد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے جبکہ نان فائلر کی ٹیکس کی شرح 12 فیصد طے کرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ، دوسری جانب دس کروڑ سے زائد کی جائیداد پر پانچ فیصد ٹیکس لگنے اورنان فائلر کے لئے ٹیکس کی شرح 15فیصد نافذ  ہوسکتی ہے۔