پنجاب میں چائلڈ لیبر برداشت نہیں کریں گے: مریم نواز شریف

06-12-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے تعلیم کے حق اور مزدوری سے پاک بچپن کو یقینی بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے، چائلڈ لیبر سماجی ومعاشی مسئلہ ہے، بچوں کے معصوم ہاتھوں میں اوزار نہیں قلم ہونا چاہئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ، پنجاب میں برداشت نہیں کریں گے، ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ، ہم مل کر چائلڈ لیبر فری پنجاب بنا سکتے ہیں، کسی بھی بچے کو بچپن کی معصومیت سے محروم نہیں کیا جانا چاہئے، بچوں کو مسکراہٹ اور خوابوں سے سجی زندگی دینے کیلئے ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔