نخرے والے فنکاروں کو زیادہ کام ملتا ہے: نادیہ حسین

06-12-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملتا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں آئی تھیں تو اس وقت فنکاروں کا اور پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے۔ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں جس سے کسی بھی طرح کی اصلاح نہیں ہورہی اور معاملات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔