14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں: بابراعظم

06-12-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں۔

بابراعظم کا کہنا ہےکہ کینیڈا کے خلاف میچ میں ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلے، جس شاٹ پر میں آؤٹ ہوا وہ میرا شاٹ ہے،کبھی لگ جاتا ہے،کبھی نہیں۔ بابراعظم کے مطابق ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔ خیال رہےکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینیڈا کو 7  وکٹ سے ہرا دیا ۔ قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔  قومی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں امریکا سے آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور 14 اوور میں 81 رنز ہی بنا سکے۔ قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 3 اوور میں مکمل کیا۔ ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلا میچ جیتنا ضروری ہے بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔