ٹی 20 ورلڈکپ: سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر

06-12-2024

(لاہور نیوز)سری لنکا اور نیپال کے درمیان ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کا اہم میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں تیز بارش نے مداخلت کر دی۔ سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک ٹرف گراؤنڈ میں ہونا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ یاد رہے کہ نیپال نے میگا ایونٹ کا دوسرا جبکہ سری لنکا نے تیسرا میچ کھیلنا تھا، سری لنکا کو اپنے دونوں میچز میں شکست ہوئی جبکہ نیپال بھی پہلا میچ ہار چکا ہے، میچ منسوخ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔