روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

06-11-2024

(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 35 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔