وزارت قانون و انصاف نے مجوزہ ثالثی بل کو حتمی شکل دیدی

06-11-2024

(لاہور نیوز) وزارت قانون و انصاف کی ثالثی قانون پر نظرثانی کیلئے قائم کمیٹی نے مجوزہ ثالثی بل 2024ء کو حتمی شکل دے دی۔

وزارت قانون کے مطابق بل پر صوبوں کے ساتھ مشاورت بھی کی جائے گی، بل کا مقصد پاکستان کے ثالثی فریم ورک کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے، جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ثالثی قانون پر نظرثانی کمیٹی نے ڈرافٹ تیار کیا۔ وزارت قانون نے مزید بتایا کہ بل کا مقصد تنازعات کے متبادل فورم کو فروغ دینا ہے۔