شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، بجٹ منظوری پر حمایت طلب کر لی

06-11-2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ منظوری سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی سے مکمل حمایت طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور معاشی امور پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اجلاس سے قبل صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔