عمران خان نے کہا ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں: بیرسٹر گوہر

06-11-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے، دورہ چین کے بعد بھی کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی، انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہمارے کیسز پر قانون کے مطابق فیصلے صادر کرے۔