برائلر مافیا نے عیدی مہم شروع کر دی

06-11-2024

(لاہور نیوز) برائلر مافیا نے عیدی مہم شروع کر دی، مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت پانچ سو روپے سے تجاوز کر گئی۔

برائلر کے دام پھر سے بے لگام ہونے لگے، برائلر مافیا بلیک مارکیٹنگ پر اتر آیا، دکانوں پر برائلر کی سپلائی بلیک میں کئے جانے کا انکشاف ہو گیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر کی سپلائی 343 روپے فی کلو مقرر لیکن بلیک میں 400 روپے تک سپلائی دی جا رہی ہے، برائلر گوشت مزید 32 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 516 روپے تک جا پہنچی۔  3 روز میں برائلر گوشت 90 روپے فی کلو تک مہنگا ہو چکا ہے، عید تک برائلر کی فی کلو قیمت ایک بار پھر 650 روپے کلو تک جانے کا خدشہ ہے، شدید گرمی میں بھی فارمی انڈے مزید 5 روپے مہنگے، 244 روپے فی درجن ہو گئے۔ دکانداروں کا کہنا ہے ڈیمانڈ کم ہونے کے باوجود سپلائی روکی جا رہی ہے، مال پولٹری فارمرز کے پاس موجود ہے، عید پر ہمیشہ ایسا کیا جاتا ہے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن چکی ہے۔