ارلی مارننگ سکولز کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان

06-11-2024

(ویب ڈیسک) ارلی مارننگ سکولز کا آغاز یکم جولائی سے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اساتذہ 25 جون تک فیکٹریوں اور ورکشاپس میں کام کرنے والے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کریں گے ۔

ہر ضلع میں ارلی مارننگ سکولز کیلئے چار،چار اساتذہ تعینات کیے جائیں گے۔اساتذہ کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا آغاز 14 جون سے کیا جائے گا۔ ہرسکول میں الگ سے فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔ 22 جون تک منتخب سکولوں کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا۔ اساتذہ کو 26 اور 27 جون کو دو روزہ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔