سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

06-11-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس میں 508 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر تک بحال نہ رہ سکی اور چند ہی منٹوں بعد مندی چھا گئی۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 663 پوائنٹس کمی کیساتھ 72 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 6 ارب 80 کروڑ 51 لاکھ 91 ہزار 865 روپے مالیت کے 14 کروڑ 22 لاکھ 82 ہزار 731 شیئرز کا لین دین ہوا۔