حرا مانی نے خود کو 'پیسوں کا لالچی' قرار دے دیا

06-11-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے خود کو پیسوں کا لالچی قرار دے دیا۔

حرا مانی کی ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہی گئی بات سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹتی نظر آرہی ہے جس میں وہ اپنے حوالے سے انکشاف کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ میں حرا مانی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے پر موقف دیتی نظر آئیں اور اسی دوران انہوں نے کہا کہ ’ان سے پیسوں کی لالچ والا کردار ادا نہیں ہو پاتا ۔ حرا مانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جبکہ ہاں حقیقت میں ان میں پیسوں کی لالچ ہے، بس ٹی وی پر یہ کردار نہیں کرسکتیں۔ حرا مانی کی صاف گوئی پر شو کے میزبان نعمان اعجاز ان کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے اور کہا کہ  یہ بھی بڑی بات ہے کہ آپ نے اس بات کو قبول کیا کہ پیسوں کی لالچ ہے ۔