وفاقی حکومت کا عید قربان پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان

06-11-2024

(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  17جون بروز پیر  سے19 جون  بروزبدھ تک عید الاضحیٰ کی تعطیلات دی جائیں گی، وفاقی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے 17 سے 19 جون تک عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں بند رہیں گے ۔ واضح رہے وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے اس بار عید الاضحیٰ پر طویل تعطیلات کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔