باپ کے تشدد سے زخمی بچہ ہسپتال میں چل بسا

06-11-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں باپ کے تشدد سے زخمی بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق 3 سالہ بچے کو 3 جون کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بچے پر تشدد کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم اپنے دونوں بچوں پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی6 سال کی بیٹی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں ہے۔