پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ تاریخ سامنے آگئی

06-11-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 19 جون کے بعد ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا امکان ہے۔ سردار سرفراز کے مطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے عید پر بارش کے حوالے سے کہا کہ عید پر میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔  دوسری جانب شہر لاہور میں گرمی کا راج  برقرار ہے، درجہ حرارت 44ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کے باعث عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورپانچویں نمبر پرآ گیا ہے جبکہ ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 152 ریکارڈ کی گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن 169،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 139 ، ٹھوکر نیاز بیگ میں فضائی آلودگی کی شرح 100 ریکارڈ کی گئی ہے۔