کاہنہ: گھریلو جھگڑے پر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
06-11-2024
(لاہور نیوز)کاہنہ کے علاقے خالق نگر میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم وقار نے اپنے بھائی پر چھریوں سے وار کیے اور فرار ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔