غالب مارکیٹ: سکیورٹی گارڈ نے مالک کو قتل کر دیا
06-11-2024
(ویب ڈیسک)غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے مالک کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ مدنی نے غلام رسول پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا،مقتول حساس ادارے کا ریٹائرڈ آفیسر تھا، واقعہ کے بعد اے ایس پی گلبرگ رضا نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ اے ایس پی رضا کے مطابق سکیورٹی گارڈ مدنی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔