پنجاب:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے کیلئے وفاقی بجٹ کا انتظار

06-11-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں مجوزہ اضافے کیلئے وفاقی بجٹ کا انتظار ہونے لگا۔

 پنجاب کے بجٹ میں بھی وفاق کے فیصلے کے مطابق ملازمین کو ریلیف ملے گا، وفاقی ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں 15 سے 20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔  تنخواہوں   میں 15 سے 20 فیصد اضافے کی صورت میں حکومت 605 ارب روپے خرچ کرے گی جو کہ پنجاب بجٹ کا 20 فیصد ہو گا جبکہ پنشن رقوم کی مالیت 456 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔  تنخواہ اور پنشن کے اخراجات ایک ہزار 61 ارب روپے ہو جائیں گے جبکہ بیرونی قرضوں کی واپسی پر بھی 125 ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔