غیر قانونی بھرتیوں کا کیس: محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور

06-11-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ  کے جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب اسمبلی میں  مبینہ طور پر غیر قانونی بھرتیوں کے کیس  کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  محمد خان بھٹی کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز  عدالتِ عالیہ میں سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل پیش کیے تھے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی  کیخلاف پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کا  مقدمہ درج کررکھا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 21 مئی کو مذکورہ مقدمہ میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔