ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی، صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، شبلی فراز
06-10-2024
(لاہور نیوز) سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے۔
شبلی فراز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل ایک فاشسٹ مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے، ہتک عزت بل کے ذریعے صحافیوں پر قدغن لگا دی گئی، موجودہ حکومت کی جمہوری نہیں ڈکٹیٹروں والی سوچ ہے، ہتک عزت بل میں پیپلزپارٹی نے سہولت کاری کی۔ شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے سمجھتے ہیں شاید لوگ گھاس کھاتے ہیں، پیپلزپارٹی شریک جرم ہے، پیپلزپارٹی کے بغیر ہتک عزت بل منظور نہیں ہو سکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم47 کی پیداوار کی منشا پر تینوں ٹریبونلز کے ججز کو تبدیل کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن کا رول قابل مذمت ہے، الیکشن کمیشن فریق نہ بنے انصاف فراہم کرے۔