نواز شریف کی نریندر مودی کو تیسری بار بھارت کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

06-10-2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نریندرمودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ نریندر مودی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتا ہوں،نریندر مودی کی الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسے دو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔ دوسرجانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی بھارتی وزیراعظم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا اور وہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم بن گئے۔